• news

اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنی زندگی حضورؐ کے عشق و محبت میں وقف کر دی:محمد علی قادری

لاہور( پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے نوناریاں بازار کی جامع مسجد میں حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابو بکر عقل ، و دانش ،فہم و فراست ، امانت و دیانت ، اصابت رائے ، حلم و بردباری اور خدا ترسی کے لئے مشہور تھے۔ قریش میں صاحب ثروت اور سب سے زیادہ با اخلاق تھے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد تو آپؓ پوری زندگی حضورؐ کے عشق و محبت میں وقف کر دی اور بے بہا کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن