• news

پیپلز پارٹی پر خزانہ خالی چھوڑنے کا الزام بے بنیاد ہے:عابد صدیقی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے جو تمام حاصل کئے گئے قرضہ جات کا جائزہ لے کر قوم کو آگاہ کرے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے۔ پیپلز پارٹی پر خزانہ خالی چھوڑنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 3.5 ارب ڈالر کا قرضہ آئی ایم ایف کو واپس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن