• news

سچے دل سے انسانیت کی خدمت عبادت ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدیؐ سنت نگر فردوس پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس طرح بھی نگاہ دوڑائیں مفلسوں اور ناداروں کا جم غفیر نظر آتا ہے۔ جن کو واقعی اپنے جسم و روح کا رشتہ جوڑنے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے مل رہی ہے۔ ان مستحق افراد کی مدد او دیکھ بھال صاحب ثروت افراد کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے ان افراد کو چاہیے کہ اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے اپنے اردگرد ناداروں اور مستحق افراد کی چھان بین کر کے مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن