• news

پانامہ لیکس یا سیاسی بحران یوکرائن کے وزیر اعظم مستعفی

کیف(نوائے وقت رپورٹ) پانامہ لیکس ہے یا کوئی اور معاملہ یوکرائن کے وزیر اعظم نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ یوکرائن کے وزیر اعظم آرسینی یاٹسنیو ک نے ٹی وی پر خطاب میں استعفیٰ پیش کیا۔ ملک میں سیاسی بحران مصنوعی ہے۔ ایک فرد کی تبدیلی کی خواہش نے سیاستدانوں کو اندھا کر دیا ہے، سیاستدان اصل تبدیل لانے سے قاصر ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم یوکرائن 2ماہ پہلے عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن