• news

انگلینڈ کے مسلمان کرکٹر معین علی کے ساتھ برمنگھم ائر پورٹ پر ناروا سلوک، کئی گھنٹے روکے رکھا گیا

لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مسلمان کرکٹر معین علی کے ساتھ برمنگھم ائر پورٹ پر حکام کا ناروا سلوک، 40 منٹ تک روکے رکھا گیا۔ معین علی نے سماجی ویب سائٹ پر کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر میں کبھی اس طرح کا سلوک نہیں کیا گیا۔ برمنگھم ائر پورٹ پر میں نے بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ کرکٹر عادل رشید اور اویس شاہ نے افسوسناک واقعے پر معین علی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن