بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بدعنوان افسروں کی رہائش گاہوں پر اے سی بی کے چھاپے
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو نے ریاست کے نصف درجن سے زائد بد عنوان افسروں کی سرکاری اور نجی رہائش گاہوں پر چھاپے مارکرمعلوم آمدنی سے زائد اثاثے کی جانچ شروع کی ہے۔بیورو کے پانچ دستوں نے صبح بلاس پور میں افسروں کے پانچ گھروں کو گھیر کر جانچ شروع کی۔ان کے اہم نشانے پر وزیر اعظم دیہی سڑک پراجیکٹ کے ایگزیکیوٹو انجینئرایس این پاٹھک رہے۔