تحریک انصاف کا لندن میں حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے پانامہ لیکس میں نام آنے پر لندن میں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرے میں تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکنوں نے شرکت کی اور نعرے بازی بھی کی۔