پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی محافظین انقلاب کی فوجی مشقیں کل شروع ہوں گی
تہران(این این آئی) یران کے محافظین انقلاب کہلانے والے دستے کی تین روزہ فوجی مشقیں کل پاکستانی سرحد کے ساتھ شروع ہورہی ہیں،ا یرانی میڈیا کے مطابق یہ زمینی فوجی مشقیں ملک کے جنوب مشرق میں پاکستان کے ساتھ سرحد کے قریبی علاقوں میں شروع کی جائیں گی، جو تین دن تک جاری رہیں گی۔ محافظین انقلاب کور کی زمینی فورسز کے کمانڈر محمد خاک پور نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ فوجی مشقیں چار ایرانی صوبوں میں مکمل کی جائیں گی اور اس دوران تین دن تک جدید عسکری ساز و سامان کا تجرباتی استعمال کیا جائے گا۔