آزاد کشمیر الیکشن کمشن کا عام انتخابات 5جون کو کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن ) آزاد کشمیر کے الیکشن کمشن نے عام انتخابات 5جون کو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 20اپریل کو شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار غلام مصطفی مغل نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات رمضان المبارک سے قبل مقررہ مدت میں 5جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ الیکشن کے مقررہ مدت میں کرانے کے لیے تمام انتظامات کر جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، آزاد کشمیر کے 29حلقوں سے ووٹر فہرستوں کی تیاری کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ووٹ کی تصدیق کے لیے فہرستیں نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں ، جبکہ رواں ہفتہ مہاجرین کے 12حلقوں میں میں نئی فہرستوں کی تیاری کا عمل مکمل ہو جائے گا ، ذرائع چیف الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اس حوالے سے آگا ہ کر دیا ہے کہ وہ اپنی تیاری مکمل کر لیں الیکشن مقررہ مدت میں ہوں گے ۔