گھریلو ناچاقی، اٹھارہ ہزاری اور دینہ میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی
اٹھارہ ہزاری +دینہ (نامہ نگاران) اٹھارہ ہزاری اور دینہ میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی۔ اٹھارہ ہزاری میں چک 10/1 تھل میں 23 سالہ نوجوان اکرم کی گھر والوں سے کسی بات پر چپقلش چل رہی تھی دلبرداشتہ ہو کر زندگی ختم کرلی گذشتہ روز وہ صبح فصل چنا کے کھیت میں گیا اور چادر سے پھندا بناکر درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود میں داخلی گوڑھا اوتم سنگھ کے 24سالہ محمد عدنان ولد محمد اصغر نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کرگھر کے قریب ویرانی جگہ پر درخت کے ساتھ گلے میں پھند ا ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی انسپکٹر جواد انور انوسٹیگیشن آفیسر موقع پر پہنچ گئے، نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ ڈومیلی نے نوجوان کے والد محمد اصغرولد محمد حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔