• news

21 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں، 16 موٹر سائیکل چوری

لاہور/ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں 21 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے غالب مارکیٹ میں نصیر کے گھر سے8 لاکھ روپے مالیت جبکہ فیکٹری ایریا میں نذیر کے گھر سے5 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے باغبانپورہ میں امن سے4 لاکھ روپے، گرین ٹائون میں رفیق کی دکان سے 3لاکھ، چوہنگ میں جاوید سے 34ہزار اور موٹر سائیکل، کاہنہ میں عمران سے ہزاروں روپے اور موٹر سائیکل، غازی آباد میں مرشد سے 50ہزار، ساندہ میں زوہیب سے 50ہزار روپے اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ چوروں نے مزنگ سے نعیم، اقبال ٹاؤن سے جبار کی کاریں جبکہ لوہاری سے اظہر، گلشن اقبال سے زاہد، سبزہ زار سے رؤف، نواب ٹائون سے نذیر، گرین ٹائون سے امبر، ٹائون شپ سے شہزاد، جنوبی چھائونی سے واصف، فیکٹری ایریا سے بشیر، باٹا پور سے ریاست، غازی آبادسے ظفر، باغبانپورہ سے جاوید، ہربنس پورہ سے عابد، نشتر کالونی سے ظہور، گلبرگ سے ذیشان، فیصل ٹائون سے رمضان، اچھرہ سے رشید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں روڈ رورڈ پر کوٹ سلیم کے قریب ڈاکوئوں نے ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کا اعلیٰ کوالٹی کا کپڑا لوٹ لیا۔ ٹرک لاہور سے فیصل آباد جا رہا تھا۔ ہائوسنگ کالونی پولیس نے اعظم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈاکوئوں نے شہزاد احمد سے موٹر سائیکل، 65 ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے رضوان سے نقدی موبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے ریاض کو تشدد کا نشانہ بنا کر رکشہ، موبائل اور رقم چھین لی۔

ای پیپر-دی نیشن