حیدرآباد: گھریلو تنازع پر ماں نے 7 ماہ کی بچی کو نہر میں پھینک دیا‘ مقامی افراد نے بچا لیا
حیدرآباد (این این آئی) گھریلو تنازع پر ماں نے اپنی 7 ماہ کی بچی کو پھلیلی نہر میں پھینک دیا‘ تاہم مقامی افراد نے بچی کو بچا کر خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ خاتون شمیم نے پولیس کو بتایا وہ اپنے سسرال والوں کے ظلم و زیادتیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس انتہائی قدم پر مجبور ہوئی۔ خاتون کے شوہر سلیم کے مطابق گھر میں شمیم پر کوئی ظلم یا زیادتی نہیں ہوئی۔