دبئی میں برج الخلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان
دبئی (اے ایف پی) دبئی میں موجود دنیا کی سب سے بلند عمارت ’’ برج الخلیفہ‘‘ کے بعد اب اس سے بھی اونچی عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تعمیراتی کمپنی ’’ ایمار‘‘کے چیئرمین محمد العبار نے کہا ہم برج الخلیفہ سے بھی اونچی عمارت تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کی تعمیر پر تقریباً ایک کھرب ڈالر لاگت آئے گی۔عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسکی حتمی اونچائی بتائی جائیگی۔