• news

پانامہ لیکس کے معاملے پر بین الاقوامی فرم سے فرانزک آڈٹ کرایا جائے: اعتزاز احسن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے کرانا چاہیے۔ حاضر سروس جج یا ریٹائرڈ جج یہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیپلز پارٹی کیلئے یہ قابل قبول ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز شریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق اعتراف کر لیا ہے۔
پانامہ لیکس کے معاملے کا بین الاقوامی فرم سے فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ ملکی پیسہ واپس لایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن