• news

علامہ ناصر عباس تیسری بار مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ منتخب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ نے علامہ راجہ ناصر عباس کو تیسری بار کثرت رائے سے سربراہ (سیکرٹری جنرل) منتخب کر لیا، مجلس وحدت کی مرکزی شوریٰ نے پارٹی سربراہ کے لئے تین نام علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی کے نام پیش کیے تھے۔ انتخابی عمل میں تمام اضلاع سے دو، دو ارکان، صوبائی کابینہ کے ارکان اور سبکدوش مرکزی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ علامہ شیخ صلاح الدین نے علامہ ناصر عباس سے حلف لیا۔ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عبا س جعفری کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت کرپٹ نظام کو قبول نہیں کرسکتے، پانامہ لیکس نے کوئی نئے انکشاف نہیں کیے گئے، سب کو پتہ ہے کہ نواز خاندان نے ناجائز طریقہ سے دولت بنائی ہے، انہوں نے ملیں باہر لگائی ہیں، یہ ٹیکس چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا اور ملک میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہو رہا۔ ہمارے ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن