• news

ویتنام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی خاتون کو 50 مرتبہ ’’آئندہ نہیں کرونگی‘‘ لکھنے کی سزا

ڈانانگ (بی بی سی) ویتنام میں لوگ ایک شہر کی ٹریفک پولیس کی بہت تعریف کر رہے ہیں کہ اس نے ایک خاتون کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کی بجائے انہیں پچاس مرتبہ یہ لکھنے کو کہا کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گی۔ ڈانانگ شہر میں پولیس نے سکول کے بچوں کو دی جانے والی یہ سزا اس وقت تجویز کی جب خاتون نے یکطرفہ ٹریفک کی خلاف ورزی کی اور گاڑی ’ون سٹریٹ‘ میں لے گئیں۔
مقامی ٹریفک پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا جب انہیں روکا گیا تو خاتون ڈرائیور خاصی بدحواس ہوگئیں کیونکہ ان کے بقول انہوں نے سڑک کے کنارے لگا ہوا یکطرفہ ٹریفک کا نشان نہیں دیکھا تھا۔ موقع پر موجود ٹریفک کے عملے نے انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 50 مرتبہ یہ لکھیں کہ ’میں وعدہ کرتی ہوں کہ آئندہ غلط سمت میں ڈرائیو نہیں کروں گی‘ تو انہیں جرمانے سے معافی دی جا سکتی ہے۔ خاتون نے یہ تجویز بخوشی قبول کر لی اور فوراً ہی سڑک کے کنارے بیٹھ کر ایک کاغذ پر لکھنا شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن