پیر محل میں تحریک آزادی کے سرگرم کارکن 106 سالہ چودھری رحمت اللہ انتقال کر گئے
پیر محل (نامہ نگار) تحریک آزادی کے سرگرم کارکن کا دو صدیاں دیکھنے کے بعد انتقال ہو گیا۔ گائوں 345گ ب میں رہائش پذیر چودھری رحمت اللہ زندگی کی 106بہاریں دیکھنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم 1910ء کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میںپیدا ہوئے اور تحریک آزادی کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زندگی کے آخر ی دن تک امور زندگی اپنے ہاتھوں سے انجام دیتے رہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے چودھری رحمت اللہ کے سر کے بال اور دانت دوبارہ نکل آئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ضلع کی سیاسی، سماجی، مذہبی،کاروباری شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔