راولپنڈی: 50 بہترین قرار دیئے گئے ٹیکس دہندگان کو انعامات دینے کی تقریب آج ہو گی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی آج شہر کے 50 بہترین قرار دیے گئے ٹیکس دہندگان کو انعامات دے گا۔ اس سلسلے میں کمشنرآفس میں تقریب ہوگی جبکہ اتوار کے روز حکومت پنجاب کے ٹیکس ڈے کے موقع پر سول لائن سے کچہری چوک تک ٹیکس ادائیگی کے ثمرات اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کی۔