• news

لاہور میں سکیورٹی کے نام پر 3اتوار بازار بند

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے نام پر سمن آباد ٹائون کے دو اتوار بازاروں (گلشن راوی اور مون مارکیٹ اقبال ٹائون) کو گذشتہ روز بھی بند رکھا گیا۔ اسلام پورہ اتوارکو بھی پولیس نے بندکرا دیا۔ جلد وحدت کالونی اتوار بازار کی جگہ پر ماڈل بازار بنایا جائیگا۔ جوہر ٹائون اتوار بازار بھی تعمیر کیلئے کئی ہفتوں سے بند پڑا ہے۔گذشتہ روز لاہور میں لگائے گئے دیگر اتوار بازاروں میں معاملات معمول کے مطابق چلتے رہے۔ اتوار بازاروں میں فروخت کیلئے لائی گئی38 سبزیوں میں سے18سبزیوں ٹماٹر، لہسن دیسی، مونگرے، کھیرا، کریلے، پالک، لیموں چائنہ، بند گوبھی، پھول گوبھی، سبز مرچ، شملہ مرچ، ٹینڈے دیسی، ساگ،کچنار حلوہ کدوکی قیمتوں میں کمی اور 5سبزیوں پیاز ادرک، لیموں دیسی، مٹر، شلجم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ15سبزیوں آلو،ادرک چائینہ، میتھی، ماڑو، گاجر دیسی، گاجر چائینہ، کھیا کدو،اروی،بھنڈی، مولی ،ٹینڈیاں فارمی،چھولیا،لہسن چائینہ،کھیرا فارمی سفید،کھیاتوری کی قیمتیں برقرار رہیں۔اسی طرح 30پھلوں میں سے4پھلوںلوکاٹ اول، لوکاٹ دوم ، پیتا، سٹابری کی قیمتوں میں کمی جبکہ 8پھلوں سیب، کینو اول، مسمی، مالٹا سادہ، انار، خربوزہ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن