• news

استنبول: دھماکہ میں 3 افراد زخمی، ہمارے شہری محتاط رہیں: امریکی سفارتخانہ

انقرہ+استنبول (آن لائن)استنبول میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ بس اسٹیشن کے قریب ہو ا جس کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور بس اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت بارے پتہ لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے تاہم واقعہ خودکش لگتا ہے ۔ دوسری طرف امریکہ نے ترکی میں دہشت گردی کے متوقع حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ملک کے سیاحتی مقامات بالخصوص استنبول اور جنوب مشرقی ساحلی سیاحتی شہر انطالیہ کے سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترکی میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہی بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاحتی علاقوں بالخصوص استنبول اور انطالیہ کے سفر میں انتہائی درجے کے احتیاط کا مظاہرہ کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ای پیپر-دی نیشن