ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق رواں ہفتے فیصلے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست پر رواں ہفتہ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر کسٹم حکام اور ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور یہ فیصلہ رواں ہفتہ کو جاری ہونے کا امکان ہے۔