• news

سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تین افراد ہلاک

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویک اینڈ پر شدید بارشوں کی وجہ سے مملکت کے کئی علاقوں میں صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اسیر کے علاقے البیزانی میں شدید بارش اور سیلاب کے واقعہ میں45 سالہ شخص اور اس کے دو بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق مختلف علاقوں سے گاڑیوں کے پانی میں بہہ جانے، گھروں اور مکانوں میں پانی داخل ہونے اور دیگر واقعات کی 1280 رپورٹیں درج کی گئی ہیں۔ سعودی حکام نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی عرب/بارش

ای پیپر-دی نیشن