• news

بلوچستان حکومت نے ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے بھارتی ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی، فارن ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہی ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے۔ مقدمہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر درج کیا گیا۔

کل بھوشن یادیو کیخلاف مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن