• news

ویمن کرکٹ تنازع، ذمہ داران کے خلاف پی سی بی کی طرف سے سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویمن کرکٹ میں تنازع کے ذمہ داروں کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈنے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاداری تبدیل کرنے والی کھلاڑیوں اوران کی خدمات حاصل کرنے والی ٹیم کوپابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اسلام آباد میں فاطمہ جناح ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں اس وقت تنازع کھڑا ہوگیا جب عمرایسوسی ایٹس کی 10 کھلاڑی میچ سے چند گھنٹے قبل ٹیم کو چھوڑ کر ساگاسپورٹس میں شامل ہوگئیں اورایچ ای سی کیخلاف میچ میں حصہ بھی لیا، کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد کوعمرایسوسی ایٹس کیخلاف واک اوورمل گیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورننگ بورڈ کے رکن میجرریٹائرڈ نعیم گیلانی سے تحقیقات کر نے کوکہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کواکسانے پرساگا سپورٹس کوکم ازکم چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن