معیاری کرکٹ کے فروغ کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے : عمران بچہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ملک بھر میں معیاری کرکٹ کے فروغ کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔ سکول، کالج اور کلب کرکٹ میں دور حاضر کی ضروریات کے مطابق تبدیلیاں ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بچہ نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک بھر میں کپب کرکٹ تو ہو رہی ہے لیکن آج نچلی سطح پر کھیل کا معیار وہ نہیں جوچند سال پہلے تھا۔ ہمیں تعلیمی اداروں اور کلب کرکٹ کی سطح ہر سخت کرکٹ کے لیے کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔ گراؤنڈ میں بہتر سہولیات مہیا کرنا ہونگی۔ کوچنگ کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کے ڈھانچے پر تنقید کرنے والوں کی تعداد تو بہت ہے لیکن نچلی سطح پر کام کرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ صرف پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرے۔