قومی مرد اور خواتین تائیکوانڈو کھلاڑی ایشین کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل فلپائن جائینگے
اسلام آباد (این این آئی) قومی مرد اور خواتین تائیکوانڈو کھلاڑی ایشین کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے(کل)13 اپریل کو فلپائن روانہ ہوں گے۔ فیڈریشن نے ایشین کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کیلئے پانچ رکنی مینز اور تین رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کیا ہے جو سینئر ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور چوتھی ایشین پومسائی چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ حسن بنگش مینز جبکہ ممتاز نور ویمنز ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ مسرور زمان دونوں ٹیموں کے مینجر ہوں گے، ملائیشیا کے ٹیوکوانگ لو مینز اور محمد سہیل علی خان ویمنز ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔