کرپشن کے الزامات، نیب نے این آئی بی کے ریجنل ہیڈ ، آپریشنل مینجر اور ساتھی کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے این آئی بی میں مبینہ خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریجنل ڈسٹری بیوشن ہیڈ این آئی ابی فہد امین صاحبزادہ، آپریشنل منیجر این آئی بی سہیل سردار اور انکے ساتھی محمد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فہد امین صاحبزادہ کو بینک کے عہدے کے ناجائز استعمال، دھوکہ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے این آئی بی بینک کو 176.72 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔