• news

حکومت جمہوری تقاضے پوری کر رہی ہے آرٹیکل 6ختم نہیں ہونا چاہیے: ہارون اختر

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت جمہوریت کے تقاضے پورے کررہی ہے اور ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تابناک ہے وقت کے ساتھ ساتھ جمہوریتی مضبوط ہوگی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو بالکل ختم نہیں ہونا چاہئے اس کو ایک مقصد کے تحت آئین میں رکھا گیا ہے مختلف کیسوں کے حوالے سے آرٹیکل 6 کی تشریح کا حق عدالتوںکو حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن