منیر نیازی کی یاد میں آج الحمرا میں مشاعرہ ہوگا
لاہور( کلچرل رپورٹر) ملک کے نامور شاعر منیر نیازی کی یا میں لاہور آرٹس کونسل آج 12 ۔ اپریل کو شام ساڑھے 6 بجے الحمرا ہال نمبر 3 میں محفل مشاعرے کا اہتمام کرے گی ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر خورشید رضوی کریں گے ۔ مہمان خصوصی بیگم ناہید منیر نیازی ہوں گی ۔ شعرا میں عطاء الحق قاسمی ، امجد اسلام امجد ، ناصر زیدی ، کیپٹن (ر) عطا محمد خان ، اجمل نیازی ، خالد شریف، حسین مجروح ، زاہد مسعود ، ناصر بشیر ، صوفیہ بیدار ، نجیب احمد ، اقبال راہی ، نیاز حسین لکھوہرا ، فاطمہ حسن ، بیگم ناہید رانی اور ڈاکٹر صغریٰ صدف ہوں گے ۔ اس موقع پر ملک کے نامور گلوکار منیر نیازی کا کلام گائیں گے ۔