• news

حکومت ملک سے توانائی بحران ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے توانائی بحران ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلواور کاروباری صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، کارخانے اور فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک اس وقت بے پناہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے، مہنگائی ، بے روزگاری ، دہشت گردی ، قتل وغارت اور خودکشیاں عام ہیں۔ لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن