پانامہ لیکس، اسحاق ڈار کی رحمن ملک سے ملاقات پھر نوازشریف سے ملے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں رابطے شروع ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے اہم ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار پی پی کا اہم پیغام لیکر لاہور آگئے، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔ بعدازاں وزیراعظم نوازشریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور انہیں رحمٰن ملک سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔