حکومت فرانزک آڈٹ پر آمادہ نظر آرہی ہے: ذرائع
اسلام آباد(ابرار سعید/ نیشن رپورٹ)وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے قانونی اور سیاسی ماہر ین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور خاندان کے دوسرے افراد اس حوالے سے دبائو میں ہیں، تاہم انہوں نے حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبات کو انتہائی فضول قرار دیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن سے ایک ہفتہ تک واپس آئیں گے یا ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنا قیام بڑھا بھی سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ابھی تک پیپلز پارٹی کو پوری طرح رام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور چوہدری نثار کی سخت پریس کانفرنس نے اس حوالے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت فرانزک آڈٹ کے حوالے سے آمادہ نظر آرہی ہے۔