• news

سندھ ہائی کورٹ: انیس قائم خانی نے ڈاکٹرعاصم کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

کراچی(صباح نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، انیس قائم خانی نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی ہے، انیس قائم خانی پارٹی سربراہ سید مصطفی کمال کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے اور ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج کے لیے کبھی فون نہیں کیا ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔درخواست میں انیس قائم خانی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو کر اپنے مقدمہ کا دفاع کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن