• news

’’پیپلزپارٹی کیخلاف روز سوموٹو لیا گیا‘‘ کیا پانامہ پیپرز کا معاملہ اس کے لائق نہیں تھا: بلاول کا ٹوئیٹ

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا ہے کہ کیا پانامہ پیپرز کا معاملہ سوموٹو ایکشن لینے کے لائق نہیں ہے۔ بلاول نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’تاریخ پاکستان کی عدالتوں سے سوال کرے گی پیپلزپارٹی کیخلاف روز سوموٹو لیا گیا‘ کیا پانامہ پیپرز سوموٹو لینے کا اہل نہیں تھا۔‘‘ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے 2008ء سے 2013ء کی حکومت میں سپریم کورٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر سوموٹو ایکشن لئے گئے تھے جن میں سے ایک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گھر جانا پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن