انگلش کرکٹر ڈکیتی کے دوران ٹرینیڈاڈ میں قتل
ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹر کو ڈکیتی کے دوران ٹرینیڈاڈ میںقتل کردیاگیا۔ 22سالہ ایڈرین سینٹ جان کے قتل کے شبہ میں 24سالہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔وہ کرس گیل کرکٹ اکیڈمی کے بھی رکن تھے ۔سرے کرکٹ کائونٹی نے ایڈرین کے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے ۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ٹرینیڈاڈ کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایڈرین اپنی کار میں سوار تھے اور دوستوں کو لینے کیلئے رکے تھے کہ ان کو گولی مار ی گئی ۔