ٹیم کے چناؤ کا اختیار کپتان اور کوچ کو دینا زبردست فیصلہ ہے:مصباح الحق
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ میں فیڈرل ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر کہا کہ ٹیم کے چناؤ کا اختیار کپتان اور کوچ کو دینا زبردست فیصلہ ہے۔ مقابلہ بازی کی بدولت سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کی فٹنس سمیت کارکردگی بہتر بنانے کا زبردست موقع ملے گا۔