ڈرافٹنگ تقریب، پی سی بی حکام کی عدم دلچسپی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کپ کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تقریب میں پی سی بی حکام نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے تاخیر سے پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تقریب کا آغاز کیا اور پانچوں ٹیموں کی یونیفارم کی کپتانوں کے ساتھ رونمائی کی۔ نجم سیھٹی تقریب میں تاخیر سے پہنے اور اپنے خطاب کے تھوڑی دیر بعد چلے گئے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ان سے پہلے ہی چلے گئے تھے۔