• news

انٹر کانٹیننٹل کپ: افغانستان نے نمیبیا کو اننگز اور36 رنز سے شکست دے دی

نوئیڈا(سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے انٹر کانٹیننٹل کرکٹ کپ میں نمیبیا کو ایک اننگز اور 36رنز سے شکست دیدی۔فالو آن کے بعد میزبا ن ٹیم دوسری اننگز میں 126رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ یافرانس چالیس‘کپتان براڈ چار‘گرین صفر‘ارسمس پینتیس‘کوئٹزی اٹھارہ ‘برگردو‘سنائی مین صفر‘شولٹز نو‘سمیت دواور گروئی نیوالڈ ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ظہیر خان نے پانچ‘دوالت زدران نے تین اور محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نمیبیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 172رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی ۔یافرانس چھیالیس رنز بناکر نمایاں رہے ‘محمد نبی نے پانچ جبکہ ظہیر خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔افغانستان نے پہلی اننگز میں 334رنز بنائے تھے ۔ محمد شہزاد نے 139ر نز کی اننگز کھیلی تھی انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن