• news

انگلش بلے بازجیمز ٹیلر دل کی بیماری کے باعث کرکٹ سے ریٹائر

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ٹیلر دل کی بیماری کے باعث ریٹائر ہوگئے ہیں۔جیمز ٹیلر انگلش کاؤٹنی ٹیم نوٹنگھم کے لیے بھی کھیلتے تھے۔26 سالہ جیمز ٹیلر سات ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین ہفتہ تھا۔ میری زندگی الٹ پلٹ ہوگئی ہے۔ بیماری سے لڑ رہا ہوں۔جیمز ٹیلر اپنی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے کیمبرج ایم سی سی یو کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن