• news

ثانیہ مرزا کو بھارت کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’’پدما شری‘‘ دیا گیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو بھارت کا سب سے بڑا سول ایوارڈ "پدما شری" دیا گیا۔نئی دہلی کی پْروقار تقریب میں بھارت بھر کی نامور شخصیات کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے۔ ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو زبردست فتوحات سمیٹنے پر سب سے بڑے سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا ، انہوں نے ومبلڈن اور پھر سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن 2015 کا ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا ، ثانیہ مرزا نے ٹینس کے کھیل میں ملک کا نام روشن کیا۔ اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ثانیہ مرزا کو ایوارڈ دیا گیا۔ ثانیہ مرزا کے علاوہ بیڈمنٹن سٹار سائنا نہیوال کو بھی پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن