کراچی :پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیاں پکڑی گئیں،سیاسی رہنما کا بیٹا ،2گارڈز زیر حراست
کراچی(آئی این پی )کراچی میں درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیاں پکڑ لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران درخشاں پولیس نے پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیوں کو روکا، پولیس کے چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گاڑیاں سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹے کے ذاتی استعمال میں ہیں، پولیس نے گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے سیاسی شخصیت کے بیٹے اور دو گارڈز کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔