• news

زیکا وائرس اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے:امریکی ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرینِ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ زیکا وائرس جتنا سمجھا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور امریکہ پر اس وائرس کے اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔امریکی ماہرین نے بتایا کہ پہلے کے مقابلے میں مچھر اس وائرس کو لے کر امریکہ کی کئی ریاستوں میں سفر کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے بھی رواں سال کے آغاز میں زیکا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس سے 1.8 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد منظور کرنے کا کہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن