• news

مقدونیہ، بدعنوان سیاستدانوں کو عام معافی دینے کے صدارتی فیصلے کیخلاف مظاہرے

اسکوپیہ (آئی این پی) مقدونیہ میں بدعنوان سیاستدانوں کو عام معافی دینے کے صدارتی فیصلے کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں مظاہرین نے صدر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے عمارت پر انڈے اور پتھر برسائے۔ حزب اختلاف صدر پر سیاسی بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔ ایک بیان کے مطابق اس فیصلے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔ یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان نے بھی صدر کی جانب سے جاسوسی اور بدعنوانی کے واقعات میں ملوث سیاستدانوں کو معافی دینے کے فیصلے کو تنقید کا ناشانہ بنایا ہے۔
مقدونیہ/ مظاہرے

ای پیپر-دی نیشن