قوم اور فوج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری قوت سے لڑ رہے ہیں : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے صوبے شین ڈونگ (Shandong) کے نائب گورنر ژاہ زنگ (Mr.Xia Geng) کی قےادت مےں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس مےں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا اور چےن کے صوبے شےن ڈونگ اور پنجاب کے مابےن مختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فےصلہ ہوا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ توانائی، انڈسٹرےل پارکس اور دےگر شعبوں مےں دو طرفہ تعاون بڑھانے کےلئے سفارشات دےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چےن کے صوبے شےن ڈونگ کے نائب گورنر ژاہ زنگ کی قےادت مےں وفدکو خوش آمدےد کہتے ہےں۔ پاکستان اور چےن کے مابےن دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اور پاک چےن دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈورکے تحت چےن پاکستان مےں 46 ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کر رہا ہے۔ سی پےک پاکستان کے لئے گےم چےنجر کی حےثےت رکھتا ہے۔ چین دنیا کی بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مسئلہ ہے اور دہشت گردی کےخلاف جنگ ملکر لڑنا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پےرا ہے۔ چین کے صوبے شین ڈونگ کے نائب گورنر ژاہ زنگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چےن کا بہترےن دوست ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خرامان (Mr.Ismail Kharaman) کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے مابےن معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کےلئے مزےد اقدامات اٹھانے پراتفاق کےا گےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خرامان اوران کے وفد کے دےگر ارکان کو لاہور آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی عوام ترکی اور ترکی کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ سپیکر ترکش گرینڈ نیشنل اسمبلی کے دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستان اور ترکی کے مابےن بھائی چارے اوردوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل کی ہر گھڑی مےں اےک دوسرے کا ساتھ نبھاےا ہے۔ پاکستان اورترکی کے عوام ےکجان دوقالب ہےںاور ہر گزرتے لمحے دونوں ممالک کی حکومتوں اورعوام کے مابےن تعلقات مےں وسعت آرہی ہے۔ ترک صدر رجب طےب اردگان اور وزےراعظم داو¿داوغلونے ہمےشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے اور ہم اپنے بہن بھائےوں کی محبت کو کبھی فراموش نہےں کر سکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے۔ دہشت گرد اقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہیں۔ وزےراعلیٰ نے پنجاب مےں ڈولفن فورس کی تربےت اور اس کی تےاری مےں بھر پور تعاون پر ترک نےشنل پولےس اور ترک قےادت کا شکرےہ ادا کےا۔ فرانس کی پارلےمنٹ مےںپاکستان فرانس فرےنڈ شپ گروپ کے صدر سےنےٹر پاسکل آلےزرڈ (Mr.Pascal Allizard) کی قےادت مےں سےنےٹرز کے وفد نے وزیراعلیٰ ملاقات کی جس مےں تعلےم، صحت، توانائی خصوصاً قابل تجدےد ذرائع سے بجلی پےدا کرنے، پےنے کے صاف پانی، سےنی ٹےشن اور دےگر شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال ہوا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابےن اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہےں اور فرانس نے پاکستان کی معےشت کو مضبوط بنانے کےلئے تعاون کےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور فرانس مےںدہشت گردی کے بدترےن واقعات قابل مذمت ہےں۔ پاکستانی قوم سےاسی و عسکری قےادت پوری قوت سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف