• news

پاکستان، بیلاروس کا دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بیلا روس نے دفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین سے بدھ کو بیلاروس کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی پیداوارکے شعبے میں خاص طور پر تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیلاروس کے وفد نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ، نیشنل ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیدواررانا تنویر حسین دفاع نے بیلا روس کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تعاون سے دفاعی پیدوار کے شعبے میں مضبوط فریم ورک فراہم ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے بیلاروس کو آئیڈیاز 2016 میں شرکت کے لیے باقاعدہ دعوت دی اور دونوں ملکوں نے ٹیکنالوجی کے تبادلے پراتفاق کیا۔ بیلاروس کے وفد نے پاکستان سے فوجی ٹرک اور دیگر دفاعی آلات کی خریداری کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام پر وزارت دفاعی پیدوار کو قائل کرنے کی کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن