ملتان، جھنگ، سیالکوٹ، قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی
ملتان / جھنگ/ سیالکوٹ (نامہ نگار+ صباح نیوز) ملتان، جھنگ اور سیالکوٹ میں قتل کے چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق ملتان میں سزائے موت کے مجرم انوار الحق کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، انوارالحق نے 2000 میں معمولی تنازع پر اپنے رشتہ دارکو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قید قتل کے مجرم محمد عرفان کو پھانسی دے دی گئی، عرفان نے 2006 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔ سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید پھانسی پانے والے مجرم فاروق نے 1999میں سرگودھا میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں ضلع سرگودھا میں 17 سال قبل بہن، بہنوئی اور ایک سالہ بھانجی کو قتل کرنے والے مجرم غلام فاروق کو بھی گذشتہ روز تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ بعد ازاں نعشی ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔