گجرات، ڈاکٹر پر سرکاری ہسپتال میں تشدد کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو 3 سال قید
احمدآباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ’’نرن بھائی کھچڑیا‘‘ کو ایک سرکاری ڈاکٹر کو مارنے پیٹنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید سخت اور 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نرن بھائی کھچڑیا نے 2013ء میں ضلع امریلی کے ہسپتال میں ڈاکٹر بھیم جی بھائی کو ساتھیوں سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔