• news

پانامہ لیکس سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں نے سیاسی بحران کو جنم دیا: اسفند یار

پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے پانامہ لیکس پر بیان میں کہا ہے کہ پانامہ لیکن سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں نے سیاسی بحران کو جنم دیا۔ حکومت نے تحقیقات کی بجائے صرف کارروائی ڈالنے پر اکتفا کیا۔ وزیراعظم کے اعلان کئے گئے نام نہاد تحقیقاتی کمشن کو سب نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں صبر کا مظاہرہ کریں، جمہوری نظام درہم برہم کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کرینگے۔ پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لینے پر وزیراعظم نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔

ای پیپر-دی نیشن