ہندوواڑہ میں شہید ہونیوالا نعیم قادر بٹ کرکٹر تھا
سرینگر (آن لائن) ہندواڑہ میں دوران احتجاج بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونیوالا نوجوان کرکٹر نعیم قادر بٹ تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 18 سالہ بیٹنگ آل راؤنڈر کو مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2015 میں انڈر19 کیمپ کیلئے منتخب کیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں نیشنل سکول چیمپیئن شپ میں کشمیری ٹیم کی قیادت کی تھی۔