چین: جج نے ہم جنس پرست جوڑے کی شادی رجسٹر کرنے سے انکار کردیا
بیجنگ (بی بی سی) چین میں ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ ہم جنس پرست مرد جوڑوں کو شادی شدہ رجسٹر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔ ہم جنس پرست جوڑے سن وینلین اور ہو منگلینگ نے شادی رجسٹر کرانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد درخواست دائر کی تھی۔